ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کسان بی جے پی سے تنگ آچکے ہیں: اشوک گہلوت

کسان بی جے پی سے تنگ آچکے ہیں: اشوک گہلوت

Mon, 06 Sep 2021 12:28:31    S.O. News Service

جے پور، 6؍ستمبر (ایس او نیوز؍ایجنسی) راجستھان کے وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت نے کہا ہے کہ کسان مہاپچایت میں کسانوں کے سیلاب سے لگتا ہے کہ ملک کے کسان بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) سے تنگ آچکے ہیں اور وہ اسے سبق سکھانے میں پیچھے نہیں رہیں گے۔ا شوک گہلوت نے اتوار کی رات یہ بات کہی۔ انہوں نے کہا کہ مظفر نگر کی کسان مہا پنچایت میں جمع ہونے والا بہت بڑا ہجوم ظاہر کرتا ہے کہ اتر پردیش اور ملک کے کسان بی جے پی سے تنگ آچکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل ڈیموکریٹک الائنس (این ڈی اے) حکومت کی کسانوں کے بارے میں سوچ مشہور ہے۔ وقت آنے پر ملک کے کسان بی جے پی کو سبق سکھانے میں پیچھے نہیں رہیں گے۔

اشوک گہلوت نے کہا کہ پہلے کاشتکاروں کی آمدنی 2022 تک دوگنی کرنے کے جھوٹے وعدے اور اب کسانوں کو اعتماد میں لئے بغیر کسان مخالف زرعی قوانین نافذ کر کے زرعی سیکبڑ کو تاجروں کے حوالے کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ راجستھان کے چیف منسٹر نے کہا کہ راجستھان کے چھ اضلاع میں پنچایتی راج کے نتائج نے واضح کر دیا ہے کہ کسانوں میں بی جے پی کے خلاف شدید ناراضگی ہے اور وہ بی جے پی کو سبق سکھانے کے موڈ میں ہیں۔


Share: